بالی ووڈ کنگ خان نے ساتھی اداکارہ کیساتھ افیئرکی خبر شائع کرنے والے میگزین کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ممبئی (پی این آئی) بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی اہلیہ و ڈیزائنر گوری خان نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے شوہر نے اپنی ساتھی اداکارہ جوہی چاولہ کے ساتھ افیئر کی خبر شائع کرنے والے میگزین کا دفتر توڑ دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گوری خان نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنی شادی کے شروع کے دنوں کو یاد کیا اور ایک ایسے واقعے کا ذکر کیا جوکہ شاید ہی شاہ رخ خان کے مداحوں کو معلوم ہوگا۔گوری خان نے انٹرویو میں کہا کہ “ہماری شادی کے بعد شاہ رخ خان اور جوہی چاولہ کی فلم ‘ڈر’ ریلیز ہوئی تھی جسے خوب مقبولیت بھی ملی تھی لیکن ایک میگزین نے اس فلم کی شہرت کا غلط استعمال کیا”۔اُنہوں نے کہا کہ “اُس میگزین نے فلم ‘ڈر’ سے شاہ رخ خان اور جوہی چاولہ کی چند تصاویر لیکر یہ خبر شائع کردی تھی کہ ان دونوں کے درمیان رومانوی تعلقات قائم ہیں اور شاہ رخ خان اپنی بیوی (گوری خان) کو دھوکہ دے رہے ہیں”۔گوری خان نے مزید کہا کہ “جب شاہ رخ خان نے جوہی چاولہ کے ساتھ اپنے افیئر کی خبر دیکھی تو وہ غصے سے بھڑک اُٹھے تھے اور اُنہوں نے جاکر خبر شائع کرنے والے میگزین کا دفتر توڑ ڈالا تھا”۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close