وجے سیتھوپتی اور کترینہ کیف ، نئی فلم کی ریلیز کےبعد حیران کن باتیں منظر عام پر آگئیں

ممبئی(پی این آئی)وجے سیتھوپتی اور کترینہ کیف ، نئی فلم کی ریلیز کے اگلے ہی دن حیران کن باتیں منظر عام پر آگئیں۔وجے سیتھوپتی اور کترینہ کیف کی فلم میری کرسمس کی ریلیز کے اگلے ہی دن کئی اہم باتیں سامنے آگئیں۔فلم میری کرسمس کی ریلیز کے بعد سے ہر کوئی کترینہ کیف اور وجے سیتھوپتی کے بارے میں بات کرر ہا ہے۔بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ کیا آپ جانتے ہیں؟ وجے سیتھوپتی میری کرسمس میں کترینہ کیف کے ساتھ اپنی فلمی جوڑی کے حوالے تجسس کا شکار تھے۔

رپورٹ کے مطابق سری رام راگھون کی فلم میری کرسمس میں ایک ساتھ کام کرنے کے حوالے وجے سیتھوپتی اور کترینہ کیف نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ایوارڈ یافتہ ہدایت کار سری رام راگھون نے غیر معمولی جوڑی کے ساتھ فلم بنانے کا سوچا۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کترینہ کیف نے فلم میں اپنے مقابل اداکار کے بارے میں جاننے کےلیےگوگل سے مدد لی۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ میرے پاس وجے سیتھوپتی سے متعلق ابتدائی معلومات نہیں تھیں، اسے لیے گوگل سے ان سے متعلق جانا۔کترینہ کیف نے دوران انٹرویو بتایا کہ میں فلم 96 دیکھ رکھی تھی، اسی حوالے سے سری رام راگھون نے بھی تذکرہ کیا کہ یہ وہی شخص ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کے باوجود میں نے اپنی یاد دہانی کےلیے گوگل پر وجے سیتھوپتی کو سرچ کیا اور اُن سے متعلق معلومات پڑھیں۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ جب میں گوگل کیا تو وجے سیتھوپتی بڑی سفید داڑھی میں نظر آئے، ان کی بہت سی تصویر میں وہ سفید داڑھی اور سفید بال کے ساتھ ہیں، یہ میرے لیے دلچسپ تھا، سچ بات تو یہ ہے کہ ان کی شکل واقعی میں مجھے پسند آئی تھی۔

دوسری طرف وجے سیتھوپتی فلم کترینہ کے مقابل کاسٹ ہونے پر حیرت زدہ تھے۔اسی انٹرویو میں وجے سیتھوپتی نے بتایا کہ جب مجھے بتایا گیا کہ فلم میں کترینہ کیف میرے مقابل ہیں تو پہلے تو مجھے حیرت ہوئی اور پھر تجسس کا شکار ہوگیاکہ میں اداکارہ کے ساتھ اسکرین پر کیسا لگوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر کوئی کترینہ کیف کو جانتا ہے، میں نے جب قریبی لوگوں کو بتایا کہ میں اداکارہ کے ساتھ فلم کرنے والا ہوں، تو ہر کوئی مجھ سے ایک ہی سوال کرتا کہ کیا کترینہ کیف فلم میں مہمان اداکار ہوں گی یا فلم میں ہیروئن کا کردار مرکزی ہے؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close