آگر آپ سُر میں گانا چاہتے ہیں تو پہلےآپکو کیا کرنا ہوگا؟آئمہ بیگ نے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

ویب ڈیسک (پی این آئی)پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے سُر میں گانا گانے کی عجیب و غریب اور نئی منطق پیش کر دی۔

آئٹم نمبر، ڈھولا اور یاریاں جیسے گانوں سے شہرت پانے والی آئمہ بیگ کی سوشل میڈیا پر گول گپے کھانے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔زیر گردش ویڈیو میں گلوکارہ سے ان کی دوست نے پرفارمنس کے حوالے سے پوچھا جس پر آئمہ بیگ نے کہا کہ شو میں ان کی پہلی پرفارمنس ہے لیکن اس سے پہلے یہ گلے کیلئے ہے۔گلوکارہ نے کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ سُر میں گائیں تو اس سے پہلے آپ گول گپے کھٹے پانی کے ساتھ کھائیں۔آئمہ بیگ اور ان کی سہیلی کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو میں یہ بات گلوکارہ نے مذاق میں کہی جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close