ایمن اور منال خان کے گھر خوشیوں  کا سماں، ہر طرف سے مبارکبادیں وصول

کراچی(پی این آئی)ایمن اور منال خان کے گھر خوشیوں کا سماں، ہر طرف سے مبارکبادیں وصول۔۔۔۔پاکستانی اداکارائیں اور جڑواں بہنیں ایمن خان اور منال خان کے بھائی معاذ خان گزشتہ روز سوشل میڈیا انفلوئنسر صبا رحمٰن کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکاراؤں کے بھائی کے نکاح کی تقریب کی مختلف ویڈیوز گردش کر رہی ہیں۔


وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شادی کے اس پُر مسرت موقع پر دلہن سفید عروسی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ دولہا میاں نے بھی دلہن سے میچنگ کرتے ہوئے سفید شلوار قمیض پہنا ہے جبکہ انہوں نے شلوار قمیض پر ہلکے نیلے رنگ کا کوٹ بھی زیب تن کیا۔اس موقع پر ایمن خان نے نیلے جبکہ منال خان نے سفید جوڑے کا انتخاب کیا جبکہ اداکار منیب بٹ اور احسن محسن سفید شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ میں نظر آئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں