ملک کے مشہورومعروف سینئر اداکار انتقال کر گئے

لاہور (پی این آئی ) پاکستان کے سینئر اداکار خالد بٹ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

اداکار خالد بٹ کا انتقال جمعرات کو لاہور میں ہوا، وہ گردے اور جگر کی بیماریوں سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کا شکار تھے۔وہ ان دنوں جیو ٹیلی ویژن پر نشر ہورہے ڈرامہ سیریل ‘Khaie’ میں دراب خان کے کردار میں نظر آرہے ہیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق خالدبٹ کی نمازجنازہ کل بعد از نماز عصر ادا کی جائےگی۔اداکار خالد بٹ نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1970 کی دہائی میں کیا۔ انہوں نے اردو اور پنجابی فلموں اور کئی مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔خالد بٹ کو ان کی فنی خدمات پر حکومت کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close