2023 میں یوٹیوب پر صارفین نے سب سے زیادہ کونسی ویڈیوزدیکھی؟

ویب ڈیسک (پی این آئی)2023 میں پاکستانیوں نے دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ سروس یوٹیوب پر کونسی ویڈیوز کو دیکھنا پسند کیا؟

اس حوالے سے یوٹیوب کی جانب سے فہرست جاری کی گئی ہے۔اس فہرست میں بتایا گیا ہے کہ 2023 کے دوران پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول ویڈیوز (ٹرینڈنگ)، ٹاپ کریٹیرز، بریک آؤٹ کریٹیرز، ٹاپ میوزک ویڈیوز اور ٹاپ شارٹس ویڈیوز کونسی تھیں۔پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈنگ فہرست دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ لوگ یوٹیوب پر ڈرامے دیکھنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔

2022 میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی یا ٹرینڈ کرنے والی ٹاپ 10 میں سے 4 ویڈیوز ڈراموں کی ہیں۔اس فہرست کے مطابق 2023 میں پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو ہر پل جیو کے مقبول ترین ڈرامے تیرے بن کی رہی۔تیرے بن کی آخری قسط 2023 میں پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو تھی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 2022 میں ہر پل جیو کی ٹیلی فلم روپوش پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی یوٹیوب رہی تھی جبکہ 2021 میں بھی یہ اعزاز جیو ٹی وی کے ڈرامے خدا اور محبت سیزن 3 کی پہلی قسط کے حصے میں آیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close