معروف اداکارہ یمنی زیدی کو مداحوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا، شدید تنقید کا سامنا،

کراچی(پی این آئی) معروف اداکارہ یمنی زیدی کو مداحوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا، شدید تنقید کا سامنا،معروف اداکارہ یمنی زیدی کو نوجوانوں کی طرف چوم پر ٹی شرٹس پھینکنا مہنگا پڑ گیا۔ اپنی آنے والی فلم نایاب کی ریلیز کے حوالے سے یمنی زیدی ان دنوں پروموشن میں مصروف ہیں اور وہ مختلف ٹی وی شوز سمیت یونیورسٹیز اور شاپنگ سینٹرز کا دورہ بھی کر رہی ہیں۔ حال ہی میں وہ کراچی کی ایک یونیورسٹی میں بھی اس کی پروموشن کے لیے پہنچیں، جہاں یونیورسٹی کے طلبہ نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔

یونیورسٹی میں پروموشن کی مختلف ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، ایک ویڈیو میں اداکارہ کو اپنی ٹی شرٹس لڑکوں کی طرف پھیکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔وائرل ہونے والی ویڈیو دیکھا جا سکتا ہے کہ یمنی زیدی ٹی شرٹس کو لڑکوں کی طرف پھینکنے سے قبل انہیں چومتی ہیں اور پھر وہ لڑکوں کی طرف انہیں پھینک دیتی ہیں۔اداکارہ کی جانب سے فلم کی پروموشن کے لیے اپنی ٹی شرٹس کو بوسہ دے کر لڑکوں کی طرف پھینکنے کے عمل کو سستی شہرت قرار دیا گیا اور بعض افراد نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ صرف ایک فلم کی پروموشن کے لیے ایسا بیکار کام نہیں کرنا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close