بالی ووڈ اداکارہ نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی

ممبئی(پی این آئی)بالی ووڈ اداکارہ نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی۔بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی نئی فلم کی ریلیز کی تاریخ بتا دی۔کترینہ کیف نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی نئی فلم ’میری کرسمس‘ کے ساتھی اداکار وجے کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے اور لکھا ہے کہ فلم 12 جنوری سے سنیما گھروں کی زینت بن رہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف کی اس پوسٹ کو مداحوں نے خوب پسند کیا ہےاور اسے بھارتی میں وائرل ہونے والے ٹرینڈ ’لکنگ لائیک آ واؤ‘ سے بھی ملایا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’میری کرسمس‘ میں کترینہ کیف اور وجے نے پہلی مرتبہ ساتھ کام کیا ہے۔ایکشن اور تھرل سے بھرپور اس فلم کی دیگر کاسٹ میں سنجے کپور اور رادھیکا اپٹے بھی شامل ہیں، یہ فلم تامل زبان میں ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close