بالی ووڈ کے بھائی سلمان خان کی جان کو خطرہ، کس کس کو گرفتار کر لیا گیا؟

ممبئی ( پی این آئی) بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کے فارم ہاؤس میں داخل ہونے کی کوشش کرنیوالے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے شہر پنویل میں واقع سلمان خان کے فارم ہاؤس سے 2 افراد کو گرفتار کیا گیا، جنہوں نے چپکے سے درخت پر چڑھ کر فارم ہاؤس کے اندر گھسنے کی کوشش کی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ گرفتار ہونیوالے دونوں افراد نے پولیس کو اپنے فرضی نام اجیش کمار اوم پرکاش گل اور گروسیواک سنگھ تیجسنگھ بتائے جبکہ ان دونوں افراد کے پاس سے جعلی شناختی کارڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔پولیس نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ دونوں افراد کا تعلق بھارت کی مختلف ریاستوں سے ہے، پولیس نے اُنہیں حراست میں لیکر دونوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق دونوں افراد نے پولیس کو بتایا کہ وہ سلمان خان کے مداح ہیں اور وہ اداکار سے ملنا چاہتے تھے، اسی وجہ سے فارم ہاؤس میں گھسنے کی کوشش کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close