سابقہ گلوکارہ اور سماجی کارکن نے خاموشی سے شادی کرلی

کراچی(پی این آئی) سابقہ گلوکارہ اور سماجی کارکن نے خاموشی سے شادی کرلی ،پاکستان میوزک انڈسٹری کی سابقہ گلوکارہ اور سماجی کارکن رابی پیرزادہ کی دلہن بنے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر ہوگئیں۔ اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر)پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں وہ دلہن بنی ہوئی ہیں۔ایکس پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں رابی پیرزادہ سلور رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں جس کے ساتھ انہوں نے دلکش زیور بھی پہنا ہوا ہے۔

تصویر میں رابی پیرزادہ اپنا دوپٹہ تھامے پوز دیتے ہوئے مسکرا رہی ہیں جبکہ تصویر کسی شادی ہال میں لی گئی ہے۔ اس تصویر کے ساتھ رابی پیرزادہ نے لکھا کہ جب ٹوٹا ہوا دل جڑ جاتا ہے تو وہ کسی بھی چیز سے زیادہ مضبوط ہو جاتا ہے۔رابی پیرزادہ نے ایک تصویر میں گلاب کے پھولوں کا ہار پکڑا ہوا ہے جبکہ اس تصویر کے کیپشن میں انہوں نے الحمدللہ لکھا۔سابقہ گلوکارہ کی پوسٹ پر صارفین کی جانب سے تبصروں کا رش لگ گیا کسی نے رابی پیرزادہ سے پوچھا کہ کیا آپ نے شادی کرلی ہے؟ تو کسی نے انہیں شادی کی مبارکباد پیش کی اور کچھ صارفین نے ان کے اچھے نصیب کے لیے دعا بھی کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close