فلم ’دلہنیا3‘ کیلئے عالیہ بھٹ کی جگہ کس اداکارہ کا نام فائنل ہوگیا؟

ممبئی (پی این آئی) بالی وڈ کی مشہور ’دلہنیا‘ فرنچائز کی نئی فلم میں عالیہ بھٹ کی جگہ جھانوی کپور کو کاسٹ کرنے کی خبروں پر کرن جوہر کی وضاحت سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھرما پروڈکشن ’دلہنیا3‘ کو بنانے کے خواہشمند ہیں اور اس کیلئے عالیہ بھٹ سے رابطہ کیا گیا ہے لیکن مصروف شیڈول کی وجہ سے عالیہ بھٹ نے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق عالیہ بھٹ کے انکار کے بعد دھرما پروڈکشن نے ورون دھون کے ساتھ جھانوی کپور کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فلم کے ڈائریکٹر کرن جوہر نے انسٹاگرام پر اس خبر کے تناظر میں میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ فلم کی کاسٹ سے متعلق افواہیں پھیلانے سے گریز کریں۔کرن جوہر کے مطابق جب پروجیکٹ کے متعلق تمام باتیں فائنل ہوجائیں گی تو پھر میڈیا کو اس کے متعلق آگاہ کردیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close