شاہ رخ خان کیساتھ دوستی سے متعلق منوج باجپائی کا حیران کن انکشاف سامنے آگیا

ممبئی (پی این آئی) بھارتی اداکار منوج باجپائی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ کبھی دوستی نہیں رہی۔

منوج باجپائی اور شاہ رخ خان ایک ہی ایکٹنگ گروپ سے انڈسٹری میں آئے تھے لیکن شاہ رخ نے کمرشل فلموں اور منوج نے غیر روایتی فلموں کے راستوں کا انتخاب کیا۔ایک تازہ انٹرویو میں شاہ رخ سے تعلق پر اداکار کا کہنا تھا کہ ان کا آپس میں ملنا نہیں ہوتا کیوں وہ دو الگ الگ دنیا کے لوگ ہیں۔اداکار نے بتایا کہ کنگ خان اور ان کے دوستوں کا دائرہ الگ الگ تھا اس لئے ان دونوں کے درمیان کبھی ٹکراؤ پیدا نہیں ہوا۔منوج باجپائی کا کہنا تھا کہ ایک گروپ میں ہونے کی وجہ سے ان کی شاہ رخ خان کے ساتھ جان پہچان تھی لیکن یہ کبھی دوستی کی حد تک نہیں پہنچ سکی۔واضح رہے کہ منوج باجپائی کی نئی فلم ’صرف ایک بندہ کافی ہے‘ پر فلمی نقادوں اور شائقین کی طرف سے انہیں پسند کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close