بھارتی گلوکارہ نےگینیز ورلڈ ریکارڈاپنے نام کر لیا

ویب ڈیسک (پی این آئی) بھارت سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ نے بیک وقت 12،10 نہیں بلکہ حیران کن طور پر 140 زبانوں میں پرفارم کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈز کی کتاب میں اپنا نام درج کروالیا۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق سچیتا ستیش نے نومبر میں دبئی میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ہونے والے کانسرٹ میں 9 گھنٹوں میں 140 زبانوں میں پرفارم کرکے سب کو حیران کر دیا۔سچیتا ستیش نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ ‘مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ خدا کے فضل سے میں نے 24 نومبر کو موسمیاتی تبدیل کے لحاظ سے اپنے کنسرٹ کے دوران 9 گھنٹوں میں 140 زبانوں میں گا کر نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے’۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں