بھارتی اداکارہ کی طبیعت ناساز، ہسپتا ل منتقل

ممبئی(پی این آئی)اپنے بے باک لباس کے باعث شہرت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث اسپتال پہنچ گئیں اور تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریئلٹی شو بگ باس (او ٹی ٹی) میں شامل اداکارہ نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں اداکارہ اسپتال کے بستر پر، مخصوص اسپتال کے یونیفارم میں نیبولائزر ماسک لگائے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

مذکورہ وائرل تصویر میں انہوں نے اپنی آنکھوں کو بند ، لبوں پر مسکراہٹ اور ساتھ میں وکٹری کا نشان بھی بنایا ہوا ہے۔ اس تصویر کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’2024 کا آغاز دھماکے دار ہوا‘۔عرفی جاوید کی جانب سے 4 جنوری کو شیئر کی گئی مذکورہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے کچھ ہی دیر بعد ڈیلیٹ کردی گئی، جس کے باعث صارفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔اداکارہ کی طبعیت اب کیسی ہے اور انہیں کیا ہوا تھا اس حوالے سے فی الحال کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔ تاہم اداکارہ کی جانب سے پوسٹ ڈیلیٹ کیے جانے کے سبب سوشل میڈیا صارفین ملے جلے تاثرات پیش کررہے ہیں بعض ان کی خیریت دریافت کرتے دکھائی دے رہے ہیں تو بعض اسے پبلسٹی اسٹنٹ قرار دے رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close