پی ٹی آئی کا ترانہ لکھنے والے شاعر کو قتل کر دیا گیا،

بھکر (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے ترانے ’ہم کوئی غلام تو نہیں‘ لکھنے والے شاعر عاصم تنہا کو ذاتی جھگڑے میں قتل کر دیا گیا ہے۔۔۔۔ بھکر کے نواحی علاقے میں پیش آنے والے واقعے میں سرائیکی شاعر ماجد خان جو عاصم تنہا کے نام سے جانے تھے، سمیت دو افراد کو قتل کیا گیا۔۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھکر کے چاندنی چوک پر معروف شاعر ماجد خان عاصم تنہا کو ان کے رشتہ دار سمیع اللہ نے تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے قتل کیا ہے۔ یہ ان کا خاندانی جھگڑا تھا جس کے دوران دو افراد جان سے گئے۔۔۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ عاصم تنہا اور سمیع اللہ دونوں آپس میں کزن تھے، خاندانی جھگڑے کے دوران دونوں میں تکرار ہوئی جس کے بعد سمیع اللہ نے ماجد خان کو گولی مار کر قتل کر دیا۔۔۔۔۔ عینی شاہدین کے مطابق عاصم تنہا کے بھائی نے موقع پر ہی فائر کر کے اپنے بھائی کے قاتل سمیع اللہ کو بھی قتل کر دیا۔۔۔۔۔ پولیس کے مطابق واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کر لی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close