معروف اداکارطیارہ حادثے میں بیٹیوں سمیت جاں بحق،

لاس اینجلس(پی این آئی)معروف اداکارطیارہ حادثے میں بیٹیوں سمیت جاں بحق،معروف ہالی ووڈ اداکار کرسٹیان اولیور اپنی دو بیٹیوں سمیت طیارہ حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرسٹیان اولیور نے اپنی دو بیٹیوں کے ہمراہ ایک چھوٹے طیارے میں اڑان بھری تھی، یہ طیارہ اداکار کو ایک چھوٹے سے جزیرے بیکیا سے سینٹ لوشیا لیکر جا رہا تھا۔ اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ان کا طیارہ کیریبین سی میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے بعد کوسٹ گارڈز نے سمندر سے چار لاشیں نکالیں۔

سمندر سے ملنے والی چار لاشوں کی شناخت 51 سالہ کرسٹیان اولیور، 12 سالہ بیٹی انک، 10 سالہ بیٹی مدیتا اور پائلٹ رابرٹ ساکس کے نام سے ہوئی۔ واضح رہے کہ کرسٹیان اولیور نے ٹی وی سیریز سیوڈ بائی دی بیل: دی نیو کلاس اور فلم دی بیبی سیٹرز کلب سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں