اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار و اداکار فرحان سعید کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
اس جوڑے نے انسٹا گرام پر ایک مشترکہ پوسٹ کرتے ہوئے بیٹی کی پیدائش کا اعلان کیا۔پوسٹ کے مطابق عروہ حسین اور فرحان سعید نے اپنی بیٹی کا نام جہان آرا سعید رکھا ہے۔بچی کی پیدائش 3 جنوری کو ہوئی تھی مگر اس کا اعلان 5 جنوری کو کیا گیا۔خیال رہے کہ اکتوبر 2023 میں اس معروف جوڑی کی جانب سے پہلے بچے کی متوقع آمد کا اعلان کیا گیا تھا۔دونوں کی جانب سے 6 اکتوبر کو کی گئی ایک انسٹا گرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’آج رات ہم 3 ہیں، ماشااللہ‘۔واضح رہے کہ عروہ اور فرحان کی شادی دسمبر 2016 میں ہوئی تھی، بعدازاں 2020 کے اختتام میں دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں لیکن دونوں میں سے کسی نے اس پر براہ راست کوئی لب کشائی نہیں کی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں