یمنیٰ زیدی کیسے جیون ساتھی کی تلاش میں ہیں؟

کراچی (پی این آئی )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اور ہر دلعزیز اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنے خوابوں کے شہزادے کی خوبیوں سے پردہ اُٹھا دیا۔حال ہی میں اداکارہ نے نجی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں وہ اپنی ڈیبیو فلم ’نایاب – نام یاد رکھنا‘ کی تشہیری مہم کے سلسلے میں آئی ہوئی تھیں۔
دوران پروگرام میزبان نے انکشاف کیا کہ ایک بار اداکارہ کا رشتہ ان کے ہی پروگرام کے دوران آگیا تھا اور بہت سی خواتین اپنے بیٹوں کے لیے ایسی ہی بہو کی تلاش میں ہوتی ہیں لیکن یمنیٰ زیدی کیسے جیون ساتھی کی تلاش میں ہیں؟

میزبان کے سوال پر اداکارہ نے شرماتے ہوئے ہامی بھری اور کہا کہ ہاں ایسا ہی ہے لوگوں کو میری شخصیت پسند آتی ہے لیکن براہ راست مجھے پرپوزل نہیں ملے بلکہ میری والدہ سے رشتے کے سلسلے میں رابطہ کیا جاتا ہے۔
یمنیٰ زیدی نے میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ممکنہ جیون ساتھی کی خوبیاں بتائیں کہ انہیں ایک ایسا جیون ساتھی چاہیے جس میں انہیں ایک اچھا ساتھی مل جائے، جس کے ساتھ زندگی اسی طرح خوشی سے گزار سکیں جیسے ابھی شادی سے پہلے گزار رہی ہیں۔
واضح رہے کہ یمنیٰ زیدی کی ڈیبیو فلم ’نایاب نام یاد رکھنا‘ رواں ماہ 26 جنوری کو ریلیز ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close