کیامنوج باجپائی بھی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں؟ اداکار نے خود بتادیا

ممبئی (پی این آئی)بھارتی اداکار منوج باجپائی نے رواں سال عام انتخابات میں حصہ لینے کے بارے میں پھیلی افواہوں پر ردِ عمل دیا ہے۔
منوج باجپائی نے اپنے بطور سیاست دان کیریئر کا آغاز کرنے سے متعلق افواہوں پر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر تردید کی ہے۔
منوج باجپائی نے ان خبروں کو مسترد کر دیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ سیاست میں شامل ہوں گے اور اس سال لوک سبھا کا الیکشن لڑیں گے۔

یاد رہے کہ منوج باجپائی سے متعلق بھارتی میڈیا میں خبریں زیرِ گردش تھیں کہ وہ اپوزیشن الائنس انڈیا کے امیدوار کے طور پر لوک سبھا کا انتخاب لڑنے کے لیے تیار ہیں۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ منوج باجپائی بھارتی حکمراں جماعت بی جے کے خلاف الیکشن میں حصہ لیں گے۔
خود سے متعلق اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے منوج نے اسے ہنسی میں اُڑا دیا ہے۔منوج باجپائی نے افواہ سے متعلق میڈیا ہاؤس سے سوال کیا ہے کہ ’ مجھے بتائیں، یہ کس نے کہا یا آپ نے کل رات یہ خواب دیکھا ہے؟‘

یاد رہے کہ اس سے قبل اداکار نے جون 2023ء میں اسی طرح کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کبھی بھی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close