معروف امریکی گلوکارہ کا میوزک انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان

لاس ویگاس(پی این آئی) نامور پاپ اسٹار گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے میوزک انڈسٹری کو ہمیشہ کیلئے خیر باد کہنے کا اعلان کردیا ہے۔

امریکی میڈیا میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ گلوکارہ نے اپنے دسویں البم کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں اور جلد وہ میوزک انڈسٹری میں واپسی کریں گی۔برٹنی اسپیئرز نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تمام خبروں کو مسترد کرتے ہوئے دوٹوک انداز میں لکھا کہ وہ اب کبھی میوزک انڈسٹری میں واپس نہیں آئیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close