شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ نےدو ہفتوں میں کتنے کروڑ کا بزنس کرلیا؟

ممبئی (پی این آئی) بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی نئی فلم ’ڈنکی‘ نے دو ہفتوں میں پوری دنیا سے 417 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم نے صرف انڈین باکس آفس میں 200 کروڑ کا بزنس کیا ہے ۔ خیال رہے کہ ’ڈنکی‘ کی کہانی اداکار کی پنجاب کے ایک گاؤں میں داخلے سے شروع ہوتی جہاں چار دوست لندن جانے کیلئے تیار ہیں لیکن انہیں قانونی طور پر مشکلات کا سامنا ہے۔راج کمار ہیرانی نے کامیڈی اور جذبات کی آمیزش سے پانچ دوستوں کے لندن کی جانب غیرقانونی سفر کو یادگار تجربہ میں تبدیل کرکے ناظرین کو پیش کیا ہے۔ ’ڈنکی‘ محبت اور دوستی کی ایک ایسی کہانی ہے جسے جذباتی کہانی اور کامیڈی مناظر کے ساتھ لوگوں کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔ فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ تاپسی پنوں، بومن ایرانی، وکی کوشل، وکرم کوچھر اور انیل گروور جسے بہترین اداکار موجود ہیں۔فلم ایک کامیڈی ڈراما ہے جس میں غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے لوگوں کے مسائل کو موضوع بنایا گیا ہے اور اسے 21 دسمبر کو پوری دنیا میں ریلیز کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close