سشانت سنگھ کی گرل فرینڈ کا اداکار کی موت سے متعلق بڑا انکشاف سامنے آگیا

ممبئی (پی این آئی)بھارت کے نامور اداکار سشانت سنگھ کی خودکشی سے متعلق ان کی سابقہ گرل فرینڈ انکیتا لوکھنڈے کا نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔

انکیتا لوکھنڈے مشہور ریئلٹی شو بگ باس سیزن 17 کا حصہ ہیں جہاں انہوں نے نامور کامیڈین منور فاروقی کے ساتھ گفتگو کی ۔انہوں نے بتایا کہ سشانت سنگھ خودکشی سے قبل کسی وجہ سے ٹوٹ گیا تھا اوراس کے ساتھ یہ نہیں ہونا چاہیےتھا۔انہوں نے کہا کہ سشانت کے دماغ میں بہت کچھ تھا لیکن وہ سب ضائع ہوگیا اور جب ان کے سامنے اداکار کی لاش آئی تو انہیں لگا کہ سب ختم ہوگیا ہے۔انکیتا لوکھنڈے نے بتایا کہ اداکار کی خودکشی کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی شدید کردار کشی کی گئی جس پر انہوں نے کئی افراد کو بلاک کیا۔یادرہے کہ سشانت سنگھ اور انکیتا ٹی وی سیریز ’پویتر رشتہ‘ میں جوڑی کی صورت میں سامنے آئے اور وہ سات برس تک تعلقات میں رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close