شو بز انڈسٹری میں بڑے نام والی خاتون کی سیاسی میدان میں بڑی انٹری

لاہور (پی این آئی) سابق اداکارہ اور شو بز انڈسٹری کا بڑا نام نور بخاری استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔۔۔۔ انہوں نے آئی پی پی کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشست کے لیے کاغذات جمع کروا دیئے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ نور بخاری کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہوگئی ہے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق اداکارہ نور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے خود پنجاب الیکشن کمیشن آفس پہنچیں ہیں۔۔۔۔سابقہ اداکارہ نور بخاری استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری کی اہلیہ ہیں، کچھ برس قبل شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی نور بخاری کی 4 شادیاں ناکام ہوچکی ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close