اداکارہ کومل کو گندے برتن سے بچا ہوا کھانا کیوں کھانا پڑا؟

کراچی(پی این آئی)اداکارہ کومل میر کا شمار پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں ابھرتے ہوئے ستاروں میں ہوتا ہے اور وہ اپنی اداکاری کا لوہا منوا رہی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ کومل میر نے ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی اداکاری کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر بات کی اور بتایا کہ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ایسے کام بھی کرنے پڑے جس کا انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔

اداکارہ نے اپنے ڈرامے کے ایک سین کی شوٹنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایک سین میں انہیں گندے برتنوں سے جھوٹا کھانا کھانا تھا جو ان کیلئے بہت مشکل تھا۔
کومل میر نے بتایا کہ ڈائریکٹر نے دوپہر کے بچے ہوئے گندے برتن منگوائے اور کہا کہ اس میں سے کھانا کھاؤ، میں نے تھوڑی چیٹنگ کرنے کی بھی کوشش کی لیکن ڈائریکٹر نے منع کردیا اور کہا کہ صحیح سے کھاؤ۔
اداکارہ کی جانب سے ایک اور سین کے حوالے سے بتایا گیا کہ سین میں مجھے میری چچی نے تھپڑ مارنا تھا، وہ سچ میں تھپڑ مارا گیا، میں بہت روئی اور اپنی والدہ سے فون کرکے کہا مجھے اداکاری نہیں کرنی لیکن وہ ایک مختلف تجربہ تھا جو میں نے کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close