سلمان خان نے سالگرہ منائی، سب کے بھائی کتنے برس کے ہو گئے؟

نئی دہلی(پی این آئی)بالی ووڈ کے ’دبنگ خان‘ آج اپنی 58 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ سُپر اسٹار نے اس خاص دن کو دوستوں اور فیملی کے ساتھ گزارا۔
سالگرہ کا کیک سلمان نے اپنی بھانجی آیت کے ساتھ کاٹا، اس موقع پر ان کے قریبی دوست اداکار بوبی دیول بھی موجود تھے جنہوں نے اپنے انسٹاگرام پر اس سلیبریشن کی جھلکیاں شیئرکی ہیں۔
سلمان خان رات گئے کلینا ہوائی اڈے پر پہنچے تھے جہاں انہوں نے اپنے منتظر پاپارازیوں کا ہاتھ جوڑ کر خیر مقدم بھی کیا۔

ائرپورٹ سے وہ سیدھا اپنی بہن ارپیتا کی رہائش گاہ کی طرف روانہ ہوئے، جہاں پورا کنبہ ان کی سالگرہ منانے کے لیے تیار تھا۔
تین منزلہ کیک کے ساتھ سب نے مل کرسلمان اور ارپتا کی سالگرہ کا جشن منایا۔
بوبی دیول نے پارٹی کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے فلم ’ریس 3‘ کے اپنے ساتھی اداکار سلمان خان کے ساتھ دو تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں لکھا کہ ’مامو، آئی لو یو۔‘
سلمان خان کو حال ہی میں ’ٹائیگر 3‘ میں دیکھا گیا تھا، جو باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔

اطلاعات کے مطابق وہ اگلی فلم ’ٹائیگر ورسیز پتھان‘ میں کام کریں گے جہاں وہ شاہ رخ خان کے علاوہ کسی اور کے ساتھ اسکرین شیئر نہیں کریں گے۔
سلمان خان فی الوقت ٹی وی رئیلٹی شو ’بگ باس 17‘ کی میزبانی می بھی مصروف ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close