شاہ ر خ خان کی فلم ’ ڈنکی ‘ نے کتنے پیسے کما لیئے ؟مداحوں کیلئے بڑی خبر

ممبئی(پی این آئی)ساوتھ کے ایکشن ہیرو پربھاس کی ’ سالار ‘ کی ریلیز کے باوجود بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخان کی فلم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے تین روز میں 200 کروڑ کا بزنس کر لیاہے ۔بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق راج کمار ہیرانی کی فلم نے دوسرے دن 21 کروڑ تک کا بزنس کیا ہے اور یہ پہلے دن کے بزنس سے 25 فیصد کم تھا۔ پرابھاس کی فلم ’سالار‘ کی ریلیز کے بعد ’ڈنکی‘ کا بزنس متاثر ہوا تھا لیکن اب اس میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

دوسری طرف پرابھاس کی فلم ’سالار‘ نے اوپننگ ڈے پر 178 کروڑ کا ریکارڈ توڑ بزنس کرکے انڈسٹری میں تہلکہ مچادیا ہے ارر اس کا دو دن کا مجموعی بزنس 295 کروڑ تک جا پہنچا ہے۔واضح رہے کہ ’سالار‘ ڈائریکٹر پرشانت نیل نے اس سے قبل بھی شاہ رخ کی فلم ’زیرو‘ سے مقابلہ کیا تھا اور ان کی فلم ’کے جی ایف‘ نے متعدد ریکارڈ قائم کیے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close