کرن اشفاق نے سابق شوہر عمران اشرف سے طلاق کی وجہ بتادی

کراچی (پی این آئی)ماڈل و اداکارہ کرن اشفاق نے سابق شوہر اداکار عمران اشرف سے طلاق کی وجہ بتادی۔
کرن اشفاق نے ایک پوڈ کاسٹ میں اداکار عمران اشرف سے اپنی شادی ختم ہونے کے حوالے سے گفتگو کی اور بتایا کہ شادی میں بہت سارے مسائل تھے، شوہر کا سپورٹ کرنا ضروری ہوتا ہے جو میری شادی میں نہیں تھا۔کرن اشفاق نے بتایا کہ میری امی مجھے ایک ہی بات بولتی تھیں کہ برداشت کرنا اور میری امی ابو کو کچھ نہیں بتاتی تھیں کیوں کہ انہیں پتا تھا کہ جس دن ابو کو پتا چلے گا وہ برداشت نہیں کرسکیں گے اور یہ ہی ہوا، میری طلاق کا پتا چلتے ہی وہ 5،6 دن اسپتال میں داخل رہے، طلاق کی وجہ سے ذہنی اذیت میں مبتلا رہی اور میری اتنی ہمت نہیں تھی کہ میں اپنے بھائیوں سے بات کرتی۔

اداکارہ نے کہاکہ اس ملک میں صرف لڑکی کی طلاق ہوتی ہے لڑکے کی نہیں، لوگ مجھے بولتے ہیں مسئلے تھے تو پہلے کیوں نہیں چھوڑا کیوں کہ میری امی چھوڑنے نہیں دیتی تھیں، برداشت کرنے کا ہی بولتی تھیں، مجھے 5 سالوں میں کسی بھی قسم کی تقریبات میں جانے کی اجازت نہیں تھی، میری طلاق رواں سال اگست کے آخر میں ہوئی تھی اور اکتوبر میں ہم نے اپنی علیحدگی کا سوشل میڈیا پر بتا دیا تھا۔ماڈل نے اپنی دوسری شادی کے حوالے سے بتایا کہ میں ملائیشیا نہیں جانا چاہتی تھی میرے امی ابو پاکستان آئے اور وہ مجھے لے گئے،

مجھے پتا تھا میرے ساتھ کیا ہوگا اور وہی ہوا میری شادی حمزہ سے ہوگئی، حمزہ کے ساتھ میں خوش ہوں اور وہ مجھے ہر طرح سے سپورٹ کرتے ہیں۔واضح رہے کہ ماڈل و اداکارہ کرن اشفاق نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے فوکل پرسن اور سیاسی مشیر حمزہ علی چوہدری سے دوسری شادی کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close