وہ بھارتی اداکارہ جسے خاندان کی مخالفت کی وجہ سے ایک درخت کے نیچے ڈائریکٹر سے شادی کرنا پڑی

ممبئی (پی این آئی)شادی کو ہرشخص یادگار بنانا چاہتا ہے لیکن ایک بھارتی اداکارہ ایسی بھی تھیں جنہیں خاندان کی مخالفت کی وجہ سے ایک درخت کے نیچے ڈائریکٹر سے شادی کرنا پڑی ، یہ اداکارہ کوئی نہیں بلکہ بندیا گوسوامی تھیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ بندیا گوسوامی نے 80 کی دہائی میں بالی ووڈ میں بہت نام کمایا تھا، وہ 6 جنوری 1962 کو پیدا ہوئیں اور بہت چھوٹی ہی عمر میں ہی گلیمر کی دنیا میں نام کمانا شروع کردیا تھا۔جب وہ صرف 14 سال کی تھی تو وہ ایک میگزین کے سرورق پر نظر آئیں۔

فلموں میں کام کرتے ہوئے بندیا نے اداکار و نود مہرا سے شادی کی، شادی کے 4 سال بعد دونوں کے درمیاں اختلافات شروع ہوگئے اور پھر وہ الگ ہوگئے۔اس کے بعد اداکارہ کی زندگی میں ڈائریکٹر جے پی دتہ آئے۔
جے پی اور بندیا کی عمر میں 13 سال کا فرق تھا، اسی وجہ سے خاندان ان کے اس رشتے پر راضی نہیں تھا، فیملی کی مخالفت کی وجہ سے بندیا نے جے پور میں ایک درخت کے نیچے دتا سے شادی کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close