معروف ہالی ووڈ اداکار میتھیو پیری کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ان کی موت کیٹامائن کی اضافی مقدارکے شدید اثرات کے باعث ہوئی۔
ایک دہائی تک جاری رہنے والی معروف امریکی سیریز ’فرینڈز‘ میں ’چینڈلر‘ کا کردارنبھانے والے 54 سالہ میتھیو رواں سال اکتوبرمیں لاس اینجلس میں اپنے گھر کے سوئمنگ پول میں مردہ پائے گئے تھے۔
پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق اداکارنے حادثاتی طورپر کیٹامائن کی اضافی مقدارلی تھی جو ان کی موت کی وجہ بن گئی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ جمعہ 15 دسمبر کو جاری کی گئی۔
کیٹامائن ایک طاقتور سکون آور ہے جو عام طور پر اضطراب اور افسردگی کے تجرباتی علاج میں استعمال ہوتا ہے۔ دیگر عوامل کے ساتھ مل کر منشیات کے اثرات سے مبینہ طور پر اداکارنے ہوش کھو دیا اور ڈب گئے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ جمعہ 15 دسمبر کو جاری کی گئی تھی۔
ورائٹی میگزین کی رپورٹ کے مطابق ’فرینڈز‘ کے اداکار کیٹامائن انفیوژن تھراپی سے گزر رہے تھے جو مبینہ طور پر افسردگی اور اضطراب کے علاج کیلئے تھی۔
ہالی ووڈ جینیفر اینسٹن نے ورائٹی کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں میتھیو پیری کے انتقال کے بارے میں کھل کر بات کی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ خوش اور صحت مند تھے۔ اس نے تمباکو نوشی ترک کر دی تھی۔ میں صرف اتنا جانتی ہوں کہ میں اس صبح اس کے ساتھ ٹیکسٹ پیغامات کا تبادلہ کررہی تھی اوروہ تکلیف میں نہیں تھا۔
اداکارہ کا مزید کہا تھا کہ میں چاہتی ہوں کہ لوگوں کو معلوم ہو کہ وہ واقعی صحت یاب ہو رہے تھے، انہوں نے بہت محنت کی تھی اور اس کے ساتھ واقعی سخت سلوک کیا گیا تھا۔ میں اسے بہت یاد کرتی ہوں۔
میتھیو پیری 28 اکتوبر کو 54 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ان کی آخری رسومات 3 نومبر کو وارنر برادرز اسٹوڈیوز کے قریب لاس اینجلس کے فاریسٹ لان میموریل پارک میں ادا کی گئیں۔
اس تقریب میں ’فرینڈز‘ کی تمام مرکزی کاسٹ جینیفر اینسٹن، کورٹنی کاکس، لیزا کڈرو، میٹ لیبلانک اور ڈیوڈ شومرسمیت دیگر نے شرکت کی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں