فلم گول مال تھری کے اداکار دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل

ممبئی (پی این آئی)بالی وڈ اداکار شریاس تلپڑے کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شریاس تلپڑے نے مشہور کامیڈی فلم گول مال 3،گول مال اگین، اورہاؤس فل 2 جیسی ہٹ فلموں میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق اداکار ممبئی میں فلم اسٹار اکشے کمار کے ساتھ اپنی نئی فلم ویلکم ٹو دی جنگل کی شوٹنگ میں مصروف تھے، اس دوران ان کا پورا دن خوشگوار گزار جس کے بعد وہ فلم کی شوٹنگ مکمل کرکے گھر روانہ ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نے گھر پہنچے پر اپنی اہلیہ سے طبیعت میں بےچینی کا ذکر کیا جس کے بعد انہیں فوری اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ اس دوران اداکار کو سینے میں تکلیف اٹھی اور وہ زمین پر گرگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی اسپتال انتظامیہ نے شریاس تلپڑے کے اسپتال میں داخل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اداکار کو دیر رات گئے اسپتال لایا گیا تھا جہاں ان کی فوری طور پر انجیو پلاسٹی کی گئی ہے اور ان کا مزید علاج جاری ہے۔واضح رہے کہ شریاس تلپڑے نے ہندی اور مراٹھی فلم انڈسٹری میں کام کیا ہے ان کی مشہور فلموں میں شاہ رخ خان کے ساتھ کی جانے والی فلم اوم شانتی اوم،اپنا سپنا منی منی،گول مال ریٹنرزجیسے دیگر فلمیں شامل ہیں۔

close