پیسے اور شہرت کی خاطر اپنی عزت نہ کھوئیں، یمنیٰ زیدی تنقید کی زد

کراچی(پی این آئی) مقبول ترین ڈراما سیریل ‘تیرے بن’ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی کو اپنے نئے فوٹو شوٹ کے بعد کڑی تنقید کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یمنیٰ زیدی نے حال ہی میں کپڑوں کے برانڈ کی تشہیر کے لیے نیا فوٹو شوٹ کروایا جس کی ویڈیو اُنہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر بھی پوسٹ کی۔
اداکارہ مخمل کے بولڈ لباس میں نظر آئیں جبکہ اُن کا میک اپ اور ہیئر اسٹائل بھی لباس کے حساب سے ہی کیا گیا لیکن یمنیٰ زیدی کے مداحوں کو اُن کا یہ فوٹو شوٹ ایک آنکھ نہ بھایا۔

مداحوں نے یمنیٰ زیدی کی پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس طرح کے لباس آپ کی شخصیت کے لیے نہیں ہیں، آپ سادہ اور روایتی ملبوسات میں ہی حسین لگتی ہیں۔
یمنیٰ زیدی کے فوٹو شوٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے کہا کہ ” آپ پاکستانی شوبز کی وہ اداکارہ ہیں جس نے ہمیشہ اپنے سادہ لباس کی وجہ سے مداحوں کی محبت حاصل کی، براہ کرم ایسے بولڈ لباس نہ پہنیں، ہمیں آپ کی سادگی اور شائستگی پر آپ سے پیار ہے”۔
واضح رہے کہ رواں سال لکس اسٹائل ایوارڈز کی 22 ویں سالانہ تقریب میں یمنیٰ زیدی کے لباس کی وجہ سے اُن کی کافی تعریف کی گئی تھی اور اُنہوں نے بہترین اداکارہ کا لکس اسٹائل ایوارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close