کیا اداکارہ پرینیتی چوپڑا شادی کے بعد سیاست میں حصہ لیں گی؟

ممبئی (پی این آئی)بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور بھارت میں عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا کی 24 ستمبر کو راجستھان کے ادے پور میں دھوم دھام سے شادی ہوئی تھی۔ تب سے یہ جوڑا سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کرکے شادی شدہ زندگی کی جھلکیاں دکھا رہا ہے۔حال ہی میں پرینیتی نے وڈودرا میں ایک تقریب میں شرکت کی جہاں ٹائمز آف انڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں اداکارہ سے سیاست میں آنے کے بارے میں پوچھا گیا۔ایک سوال کے جواب میں پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ ’میں آپ کو ہماری کامیاب شادی کا راز بتاتی ہوں، وہ (راگھو چڈھا) بالی وڈ کے بارے میں کچھ نہیں جانتے، اور میں سیاست کے بارے میں کچھ نہیں جانتی،

اس لیے مجھے نہیں لگتا کہ آپ مجھے سیاست میں آتے ہوئے دیکھیں گے۔‘انہوں نے کہا کہ ’اگرچہ ہم دونوں کو لوگ جانتے ہیں، لیکن ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ ہمیں پورے ملک سے اتنا پیار ملے گا۔ مجھے لگتا ہے کہ اگر آپ صحیح شخص کے ساتھ ہیں تو شادی شدہ زندگی بہترین ہے۔‘اپنی زندگی کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ صحیح کام اور زندگی میں توازن قائم کرنا بہت ضروری ہے۔بھارت میں ہم اکثر لوگوں کو بڑے فخر سے یہ بات کرتے دیکھتے ہیں کہ وہ کام میں مصروف ہونے کی وجہ سے وقت پر نہ تو کھاتے ہیں اور نہ ہی سوتے ہیں۔ وہ اس بات پر بڑا فخز محسوس کرتے ہیں، لیکن ذاتی طور پر میں نہیں سمجھتی کہ یہ زندگی گزارنے کا صحیح طریقہ ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’میں واقعی سخت محنت کرنے پر یقین رکھتی ہوں مگر مجھے اپنے دوستوں سے ملنا اور چھٹیوں پر جانا بھی اچھا لگتا ہے۔ جب میں 85 یا 90 سال کی ہو جاؤں گی تو میں پیچھے مڑ کر دیکھوں گی تو مجھے محسوس ہونا چاہیے کہ میں نے اپنی زندگی اسی طرح گزاری جس طرح سے گزاری جانی چاہیے تھی۔‘

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close