طلاق کی افواہیں، امیتابھ بچن نے ایشوریا رائے کو اَن فالو کردیا

ممبئی(پی این آئی) بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی طلاق کے افواہوں کے دوران امیتابھ بچن نے اپنی بہو کو سوشل میڈیا سے اَن فالو کردیا۔
ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی افواہیں کئی بار میڈیا پر آئی ہیں، یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ اداکارہ کے بچن فیملی کے ساتھ تعلقات خراب چل رہے ہیں۔
انہی افواہوں کے دوران، حال ہی میں ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کو اپنی فیملی کے ہمراہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی پہلی فلم ‘دی آرچیز’ کے پریمیئر پر دیکھا گیا۔

ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کو طویل عرصے بعد عوامی تقریب میں ایک ساتھ دیکھنے کے بعد دونوں کی طلاق کی افواہوں میں تو کمی آگئی لیکن اب ایشوریا اور امیتابھ بچن کے حوالے سے نئی خبر سامنے آئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ سے اپنی بہو ایشوریا رائے کو اَن فالو کردیا ہے۔
یہ خبر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے کہا کہ ایشوریا رائے اور بچن فیملی کے درمیان کچھ گڑبڑ چل رہی ہے جبکہ کچھ صارفین نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ امیتابھ بچن اور ایشوریا رائے نے انسٹاگرام پر کبھی ایک دوسرے کو فالو کیا ہی نہیں تھا۔
واضح رہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی 2007 میں ہوئی تھی اوران کے گھربیٹی آرادھیا کی پیدائش 2011 میں ہوئی۔ ابھیشیک بچن بھارت کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن اور ویٹرن اداکارہ جیا بچن کے بیٹے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close