معروف ماڈل و اداکارہ نے پیپلز پارٹی کے نوجوان رہنما سے دوسری شادی کر لی

اسلام آباد (پی این آئی) معروف پاکستانی اداکار عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ، اداکارہ و ماڈل کرن اشفاق نے سیاسی رہنما حمزہ علی چوہدری سے دوسری شادی کر لی ہے۔۔۔۔انسٹا گرام پر لاہور میں ہونے والے اداکارہ کے نکاح کی مختلف تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔۔۔۔کرن اشفاق نے نکاح کے اس موقع پر سفید رنگ کے چوڑی دار پاجامہ اور کرتے کا انتخاب کیا جو ان کے اپنے برانڈ ریز بائی کرن دار کا ہے، جبکہ سیاسی رہنما حمزہ علی چوہدری بھی دلہن سے میچنگ کرتے دکھائی دیئے۔۔۔۔

بھولا کے کردار سے مقبولیت حاصل کرنے والے اداکار عمران اشرف اور ماڈل کرن اشفاق 2018ء میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اِن دونوں کا ایک بیٹا روحان ہے، تاہم گزشتہ برس اکتوبر میں عمران اشرف اور کرن اشفاق نے باضابطہ طور پر اپنی علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔۔۔۔

دلہا حمزہ علی چوہدری نے اسلام آباد کی قائدِ اعظم یونیورسٹی سے کی تعلیم حاصل کی اور وہ کارپوریٹ وکیل ہیں۔۔۔۔۔حمزہ علی پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے متحرک سیاسی رہنما بھی ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close