اسلام آباد کی عدالت نے ٹک ٹاکر کو سزائے موت سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے گاڑی چھیننے کی واردات کے دوران 28 سالہ نوجوان کو قتل کرنے کے جرم میں ٹک ٹاکر محمد نیاز عالیان کو سزائے موت سنائی ہے۔۔۔۔ ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا نے گزشتہ برس مئی میں اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ کی حدود میں قتل کیے گئے نوجوان خرم اکبر کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔۔۔۔ مقتول خرم اکبر وکیل تھے اور اسلام آباد میں پراپرٹی کا کاروبار بھی کرتے تھے۔۔۔۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مقتول سے گاڑی چھینی گئی تھی اور ملزم کو بعد ازاں پولیس تفتیش میں نشاندہی کے بعد گرفتار کیا گیا۔۔۔۔۔

پولیس نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ملزم نے قتل کے بعد پستول قریبی جھاڑیوں میں پھینکا تھا جو برآمد کر کے فرانزک کے لیے بھیجا گیا۔۔۔۔۔عدالتی فیصلے کے مطابق پستول اور جائے واردات سے ملنے والی گولیوں کے خول فرانزک میں میچ کر گئے تھے جس سے ثابت ہوا کہ خرم اکبر کو ملزم نے قتل کیا۔۔۔۔ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس نے مجرم کو پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی جبکہ ڈکیتی کی واردات کی دفعات کے تحت مجرم محمد نیاز کو الگ سے سات سال قید بامشقت اور تیس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں