اداکارہ صبا قمر نے کس معروف اداکار سے اپنی محبت ظاہر کر دی؟

لاہور (پی این آئی) معروف اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ اگر اداکار احسن خان شادی شدہ نہ ہوتے تو وہ ان سے شادی کرلیتی کیونکہ وہ انہیں اداکارہ بننے سے قبل بے حد پسند کرتی تھیں لیکن شادی کے لیے پروپوز کرنے میں انہیں دیر ہوگئی۔ صبا قمر نے یہ انکشاف احسن خان کے اپنے یوٹیوب پوڈکاسٹ میں کیا ۔ پوڈکاسٹ کے دوران احسن خان نے صبا قمر سے سوال پوچھا کہ کسی ایسے ہیرو کا نام بتائیں جو شادی شدہ نہ ہوتا اور آپ بھی کسی کے ساتھ تعلق میں نہ ہوتیں اور آپ انہیں شادی کے لیے پروپوز کرلیتیں۔

صبا قمر نے فورا احسن خان کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ جب میں اداکارہ نہیں تھی تو میں نے کہیں سے احسن خان کا نمبر لے لیا تھا اور انہیں میسجز اور کالز کرتی تھی کہ مجھے ان کے ساتھ صرف ایک بار کام کرنا ہے۔انہوں نے ہنستے ہوئے بتایا کہ جب میں نے احسن کے ساتھ کام کیا تو انہوں نے مجھ سے لڑائی کی اور میں رونا شروع ہوگئی لیکن آہستہ آہستہ مجھے ان کی سمجھ میں آنے لگی۔ صبا قمر نے بتایا کہ مجھے پھر ان سے پیار ہوگیا اور جب ان سے اپنے جذبات کا اظہار کرنا تھا تو احسن خان کی زندگی میں بھابھی آگئیں اور مجھے دیر ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close