ٹک ٹاکر علیزہ سحر شادی کے اگلے دن ہی گرفتار

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور یوٹیوب وی لاگر علیزہ سحر اسلحے کی نمائش کرنے پر شادی کے اگلے دن ہی شوہر کے ہمراہ گرفتار ہوگئیں۔ تاہم حال ہی میں علیزہ سحر نے شادی کرلی ہے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔ علیزہ سحر نے دل محمد کمہار نامی شخص سے شادی کی ہے، سوشل میڈیا پر زیرِ گردش خبروں کے مطابق علیزہ سحر نے چند شرائط رکھی ہیں جس کے بعد ہی اُن کی یہ شادی ہوئی ہے۔ ٹک ٹاکر کی جانب سے رکھی گئی

پہلی شرط یہ تھی کہ طلاق دینے پر شوہر دو کروڑ روپے جرمانہ ادا کرے گا، علیزہ اپنے والدین کے ساتھ رہیں گی اور وی لاگنگ کرتی رہیں گی اور اپنی کمائی صرف والدین کو دیں گی۔ علیزہ سحر کی ویڈیو لیک کروانے والے کے خلاف اُن کے شوہر نے قانونی کارروائی کروانے کا وعدہ بھی کیا ہوا ہے، اسی دوران اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ علیزہ سحر کو اُن کی شادی کے اگلے دن ہی پنجاب پولیس نے گرفتار کرلیا۔ دراصل، علیزہ سحر اور اُن کے شوہر کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اسلحے کی نمائش کررہے ہیں، یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پنجاب پولیس نے کارروائی کی اور ٹک ٹاکر کو شوہر کے ہمراہ گرفتار کرلیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close