ساؤ پالو (پی این آئی) مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر اور اداکارہ گھٹنے سے چربی نکلوانے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی ہیں۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 29 سالہ لوانا اینڈریڈ برازیل کے دارالحکومت ساؤ پالو کے ہسپتال میں سرجری کیلئے آئی تھیں، ان کی سرجری ڈھائی گھنٹے پر مشتمل تھی کہ اسی دوران لوانا کا دل بند ہوگیا، ڈاکٹرز نے پلاسٹک سرجری چھوڑ کر ان کے دل کا فوری علاج کرنے کی کوشش کی اور انہیں آئی سی یو میں منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکیں۔۔۔ بتایا گیا ہے کہسوشل میڈیا انفلوئنسر کو بیک وقت دل کے 4 دورے پڑے تھے جس کی وجہ دل سے پھیپھڑوں تک خون پہنچانے والی شریانوں میں خون کے لوتھڑے جم گئے جو ان کی موت کی وجہ بن گئے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں