پرینیتی چوپڑا نے’’ حضرت علی ؓ‘‘کا قول شیئر کر دیا

ممبئی(پی این آئی)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے دلی خواہشات کو سمجھنے کیلئے حضرت علیؓ کا ایک خوبصورت قول شیئر کر دیا۔پرینیتی چوپڑا نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں حضرت علی ؓکا ایک قول لکھاکہ’’اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کا دل کہاں ہے تو پھر یہ دیکھیں کہ جب آپ کا دماغ بھٹکتا ہے تو وہ کہاں جاتا ہے‘‘حضرت علیؓ کے اس قول میں انسان کو یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ اگر اسے کبھی یہ سمجھنے میں مشکل ہو رہی ہو کہ اس کی دلی خواہش کیا ہے اور وہ کیا چاہتا ہے تو اس بات پر دھیان دے کہ جب وہ بے خیالی میں ہوتا ہے تو اس کے ذہن میں کیسے خیالات آتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں