تاریخی ڈرامے صلاح الدین ایوبی کا ٹریلر جاری کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی)ترکیہ اور پاکستان کے نجی پروڈکشن ہاؤسز کے اشتراک سے بنایا جانے والا تاریخی ڈرامے ‘صلاح الدین ایوبی’ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ، ڈرامہ چند روز بھی دکھایا جائیگا۔ٹریلر ترکیہ کے چینل ٹی آر ٹی کے انسٹاگرام پیج پر شیئر کیا گیا ہے جس میں صلاح الدین ایوبی کا مرکزی کردار نبھانے والے اداکار اغور غنيش (Uğur Güneş) کو صلیبیوں سے جنگ کرتے دکھایا گیا۔ ٹریلر میں حیران کن طور پر ٹریلر میں کسی پاکستانی اداکار کی جھلک نہیں دکھائی گئی۔

ٹریلر میں بیت المقدس (یروشلم) اور اس پر مسلط ہونے والی جنگوں سے متعلق کرداروں کو بات کرتے دکھایا گیا ہے، اس ٹریلر میں تمام ترک اداکار ہی نظر آ رہے ہیں۔اس سے قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ صلاح الدین ایوبی میں ترکیہ اور پاکستان کے اداکار مشترکہ طور پر ایکشن میں دکھائی دیں گے۔خیال رہے کہ اگست 2021 میں اعلان کیا گیا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ کے پروڈکشن ہاؤسز مشترکہ طور پر یہ ڈرامہ بنائیں گے جس میں ترک اداکاروں سمیت پاکستانی اداکار شامل ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close