سنجے دت کافی عرصے سے لیٹ کر نہیں سو پائے، قریبی دوست کا انکشاف

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے انکشاف کیا ہے کہ معروف اداکار سنجے دت کافی عرصے سے لیٹ کر نہیں سو پائے۔ حال ہی میں ابھیشیک بچن نے اجے دیوگن اور سنجے دت کے ہمراہ طنز و مزاح سے بھرپور ایک بھارتی شو میں شرکت کی ۔ اس دوران ان اداکاروں نے اپنی زندگیوں سے متعلق ہر پہلو پر کھل کر بات کی۔ دورانِ گفتگو ابھیشیک بچن نے کہا کہ سنجے دت آج بھی لیٹ کر نہیں سوتے بلکہ بیٹھ کر سوتے ہیں۔ سنجے دت نے قصہ سناتے ہوئے کہا کہ دورانِ قید جب تیز بارش ہوتی تھی تو جس جیل میں قید تھا، وہاں گھٹنوں سے اوپر تک پانی بھر جاتا تھا اور اسی پانی کے اندر سونا پڑتا تھا،

اس لیے اس طرح سونے کی عادت ہو گئی اور اب تک یہ عادت نہیں چھوٹی۔ یہ دکھ بھری کہانی سننے کے بعد میزبان ساجد خان نے انکشاف کیا کہ جس دن انہیں سزا سنائی گئی اس دن اجے اور وہ ایک ساتھ بینگلور میں تھے، جیسے ہی عدالت کا فیصلہ آیا کہ سنجے دت کو سزا ہو گئی ہے، یہ خبر سن کر اجے دیوگن نے ایک بچے کی طرح رونا شروع کر دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close