غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی مددکیلئے عاطف اسلم نے کتنی رقم عطیہ کر دی؟ سب پر بازی لے گئے

لاہور ( پی این آئی ) معروف گلوکار عاطف اسلم نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے لیے خطیر رقم عطیہ کر دی ،عاطف اسلم نے غزہ کے مظلوموں کے لیے 15 ملین روپے کی امداد عطیہ کی ہے۔

فلاحی تنظیم الخدمت فاؤنڈیشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی اور اس مشکل گھڑی میں غزہ کے مسلمانوں کی فراخ دلی سے مدد کرنے پر عاطف اسلم کا شکریہ ادا کیا۔عاطف اسلم کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل عاطف اسلم نےفلسطینیوں کے حق میں دعائیہ پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا جس پر بھارتی مداحوں نے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close