معروف اسٹیج اداکارہ کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق، میک اپ آرٹسٹ زخمی ہو گیا

فیصل آباد (پی این آئی) اسٹیج اداکارہ مالا کی گاڑی پر نامعلوم کار سواروں نے فائرنگ کر دی۔۔۔۔ فیصل آباد پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے گاڑی میں موجود اداکارہ کا بھائی جاں بحق جبکہ میک اپ آرٹسٹ زخمی ہو گیا ہے۔۔۔۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسٹیج اداکارہ مالا فائرنگ سے محفوظ رہیں جبکہ کار سوار ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ مقتول کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔۔۔۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مختلف زاویوں سے اس واردات کی تفتیش کی جا رہی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close