غزہ (پی ٹی آئی) فلسطین کے لیے نغمے گانے والی فنکارہ دلال ابو آمنہ کو غزہ میں ہونے والے واقعات پر متاثرین سے یک جہتی کا اظہار کرنے پر اسرائیل میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دلال ابو آمنہ نے سوشل میڈیا پر ’لا غالب اِلا اللّٰہ‘ (اللّٰہ کے سوا کوئی فاتح نہیں) کے الفاظ کا اسٹیٹس لگایا تھا۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی شہر الناصرہ کی مجسٹریٹ عدالت نے فلسطینی فنکارہ دلال ابو آمنہ کی گرفتاری کی مدت میں توسیع کر دی ہے۔۔۔۔ دلال ابو آمنہ کی وکیل عبیر بکر نے بتایا ہے کہ ان کی مؤکلہ سے ابھی تک تفتیش جاری ہے۔۔۔۔
خاتون وکیل کا کہنا ہے کہ اسرائیلی پولیس اہلکار ان کے گھر انہیں حراست میں لینے کے لیے آئے حالانکہ دلال ابو آمنہ نے یہودی آبادکاروں پر خود اپنے خلاف نفرت آمیز کارروائیوں کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے رکھی تھی۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ دلال ابو آمنہ کی گرفتاری پیر کے روز ہوئی، ان پر الزام تھا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر غزہ جنگ کے حوالے سے قابلِ اعتراض مواد نشر کیا ہے۔۔۔۔۔ 40 سالہ دلال ابو آمنہ کے انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد 3 لاکھ سے زیادہ ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں