جے شاہ نے پاکستانی ٹیم پر کالے جادو کیلئے جادوگر کو ہائر کیا، تہلکہ خیز دعوی

اسلام آباد (پی این آئی)آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں بھارت سے شکست پر جہاں شائقین کرکٹ انتہائی مایوس ہیں وہیں ماہرین کرکٹ اس ہار کی وجہ ٹیم میں پائی جانے والی کئی خامیوں کو ٹھہرا رہے ہیں۔ جیو نیوز کے مطابق ایسے میں اپنے نت نئے دعوؤں اور اسکینڈلز سے خبروں کی زینت بنی رہنے والی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ایک حیران کن دعویٰ کر دیا ہے۔

ایکس (سابق ٹوئٹر) پر حریم شاہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ معتبر ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ نے ٹیم پاکستان پر کالا جادو کرنے کے لیے کالے جادو کے ماہر کارتک چکرورتی کی خدمات حاصل کیں۔ حریم شاہ نے اپنی ٹوئٹ میں آئی سی سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے یہ ناقابل قبول ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close