گاڑی نہر میں گرنے سے معروف لوک گلوکار سمیت 7 افراد جاں بحق

اسلام آباد (پی این آئی)میانوالی کے علاقہ پکہ گھنجیرہ میں گاڑی نہر میں گرنے سے ملک کے معروف لوک گلوکار شرافت علی سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں شرافت علی خان کے بھائی انوار علی بھی شامل ہیں۔ تمام افراد شادی کی تقریب کےبعد گھر واپس جا رہے تھے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ حادثہ میانوالی کے علاقے پکا گھنجیرہ کے مقام پر پیش آیا

جہاں گاڑی بے قابو ہوکر نہر میں جاگری جس کے نتیجے میں لوک گلوکار شرافت علی سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔  فوری طور پر یہ پتا نہیں چل سکا ہے کہ گلوکار کے ہمراہ گاڑی میں سوار مزید 6 لوگ کون تھے۔ لاشوں کو نکال کر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close