عمرہ کرنے کے بعد گلوکارہ آئمہ بیگ کی زندگی میں کیا تبدیلی آئی؟ خود ہی بتا دیا

لاہور(پی این آئی) معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ برطانوی مرد ماڈل کے ساتھ تعلقات کا سکینڈل سامنے آنے کے بعد وہ اس قدر ڈپریشن کا شکار ہوئیں کہ کئی بار انہوں نے خودکشی کی کوشش کی۔

آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ خود پر لگنے والے سنگین الزامات کے بعد میں زندہ رہنے کی آرزو کھو چکی تھی اور مر جانا چاہتی تھی۔فیوشیا میگزین کو دیئے گئے انٹرویو میں گلوکارہ کہتی ہیں کہ میں گھر میں سب سے چھوٹی اور والدین کی لاڈلی تھی۔ وہ چند سال پہلے تک اپنی ماں کے ساتھ سوتی رہیں۔ جب ان کی منگنی ٹوٹی اور ان پر ایک برطانوی خاتون ماڈل نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کے ساتھ تعلقات کا الزام عائد کیا، تب وہ اور ان کا پورا خاندان شدید صدمے کا شکار ہوا۔ آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ ان الزامات کی وجہ سے میرے والد، بڑے بھائی اور بہنیں، حتیٰ کہ میرے دوست بھی صدمے میں چلے گے تھے او رسب ڈپریشن کا شکار ہو گئے تھے۔ اس ڈپریشن کے باعث میں نے خودکشی کی کوشش بھی کی۔ انہی دنوں میرے والد میرے پاس آئے اور مجھے عمرے پر چلنے کو کہا۔ عمرہ اداکرنے سے میری زندگی میں تبدیلی آئی۔ میری ذہنی حالت بہتر ہو گئی اور مجھے روحانی سکون نصیب ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close