سرگودھا(پی این آئی)سوشل میڈیا پر توہین صحابہ میں ملوث ٹک ٹاکر کوگرفتارکر کے 30روز کے لئے نظر بند کر دیا گیا جبکہ سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پیغامات کے زریعے مزہبی منافرت پھیلانے کی کوشش میں نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جس میں پولیس مصروف تفتیش ہے۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا ریجن کے ضلع بھکر کے گائوں بہل میں ایک مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاکر نے سوشل میڈیا پر صحابی رسول کے بارے اشتعال انگیز الفاظ استعمال کر کے لوگوں کے جذبات مجروح کئے
جس کے فوری نوٹس پر ڈی پی او کے حکم پر پولیس نے ٹک ٹاک شیراز حسین کو گرفتار کر لیاجس کو ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر تین ایم پی او کے تحت 30روز کی نظر بندی پر ڈسٹرکٹ جیل منتقل کردیا گیا۔جبکہ سرگودھا میں سوشل میڈیا آئی ڈی پر قابل اعتراض پیغامات اپ لوڈ کر کے لوگوں کے جذبات مجروح کرنے پر نوجوان منصب کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جس میں پولیس مصروف تفتیش ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں