ماہرہ خان نے دوسری شادی کر لی، ویڈیو اور پکچرز جاری کر دی گئیں

کراچی (پی این آئی) پاکستان کی فلم انڈسٹری کی سپر اسٹار اداکارہ، اور شوبز کی خوبرو ماڈل ماہرہ خان اپنے پرانے دوست سلیم کریم کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں ۔۔۔۔ سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرہ خان کی شادی کی تقریب میں محدود تعداد میں قریبی دوست اور رشتہ دار شریک ہوئے۔۔۔۔

ماہرہ خان کی منیجر انوشے طلحہ خان کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر جاری کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن کے سفید جوڑے میں ملبوس ماہرہ خان اپنے شوہر کی جانب بڑھ رہی ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close