واشنگٹن (پی این آئی) معروف گلوکارہ اور نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن برٹنی اسپیئرز کی خیریت دریافت کرنے کے لیے پولیس اہلکار ان کے گھر پہنچ گئے۔۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 41 سالہ گلوکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر چھریوں کے ساتھ ڈانس کرنے کی ویڈیوز پوسٹ کی تھیں۔۔۔۔۔میڈیا کے مطابق برٹنی اسپیئرز نے سوشل میڈیا پر واضح کیا تھا کہ یہ چھریاں اصلی نہیں ہیں تاہم پھر بھی ان کے کچھ مداحوں نے اس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو بلایا۔۔۔۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بعدازاں واضح کردیا کہ برٹنی اسپیئرز کو کسی بھی قسم کا خطرہ یا انہیں کوئی بھی نقصان نہیں پہنچا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں